راولپنڈی (آن لائن)ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے 1985سے آج تک کڑے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں، لٹیروں اور ڈکیتوں کی گردن دبوچنے پر ان کی طرف سے مزاحمت ایک لازمی امر ہے لیکن ان کی ہر مزاحمت ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی ساکھ کو مزید خراب کر رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کا اصل ہدف موجودہ نظام اور اداروں کی تباہی ہے مسلم لیگ ن ملک کو عدم استحکام کی جانب
دھکیلنا چاہتی ہے جس کا ایجنڈا دراصل پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا ہے خود متفق ہونے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن اب تاجروں اور وکلا پر فنڈنگ کر کے انہیں استعمال کرنا چاہتی ہے اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی 16سالہ پرانی ویڈیو خرید کر عدلیہ پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی مسلم لیگ ن اس ”سسیلین مافیا“ کا حصہ ہے جو دنیا کا خطرناک ترین اور بدترین مافیا ہے جسے صرف اپنے مفادات عزیز ہیں قوم نے مسلم لیگ اور اس کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا مسترد کر دیا آج ایک بھی پاکستانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لئے تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر صدر میں واقع اپنے پبلک سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی واثق قیوم عباسی اور حاجی امجد بھی موجود تھے غلام سرور خان نے کہا کہ اے پی سی، احتجاجی تحریک، بجٹ کی مخالفت اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن اب چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کر لے کسی بھی احتجاجی تحریک کے لئے خود متفق ہونے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن اب تاجروں اور وکلا پر فنڈنگ کر کے انہیں استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ کڑے احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے لئے
وہ نہ کوئی دباؤ قبول کریں گے اور نہ کسی بلیک میلنگ میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی ساکھ کو مزید خراب کر رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کا اصل ہدف موجودہ نظام اور اداروں کی تباہی ہے جس سے مسلم لیگ ن ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے مسلم لیگ ن کا ایجنڈا دراصل پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا ہے اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان تمام اپوزیشن جماعتوں کو کئی مرتبہ یہ پیشکش بھی کر چکے ہیں کہ
لاک ڈاؤن سمیت حکومت مخالف ہر تحریک میں حکومت انہیں ہر ممکن سہولت دے گی لیکن قوم نے مسلم لیگ اور اس کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا مسترد کر دیا آج ایک بھی پاکستانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لئے تیار نہیں ہے مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے کہ اس نے عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ اور فوج سمیت تمام قومی اداروں کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا جس کی واضح مثال مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سپریم کورٹ پر حملہ ہے جس کے لئے حملہ آوروں کو پنجاب ہاؤس میں سرکاری خزانے سے
کھانے کھلانے کے بعد حملے کے لئے تیار کیا گیا اسی طرح اپوزیشن کو دبانے کے لئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فون کر کے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے لینے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جس جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو لیکن سکینڈل سامنے لایا گیا اسی جج نے ایک ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا جبکہ دوسرے میں سزا دی جن کی اپیلیں اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں
اس کے باوجود 16سالہ پرانی ویڈیو خرید کر عدلیہ پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے مسلم لیگ ن کو سسیلین مافیا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا خطرناک ترین اور بدترین مافیا ہے جسے صرف اپنے مفادات عزیز ہیں تاہم ویڈیو لیک سکینڈل کے حوالے سے درخواست نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہو چکی ہے بلکہ سپریم کورٹ نے بھی از خود نوٹس لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی سوچ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے گھٹیا پن کا مظاہرہ
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت یا اپوزیشن میں کبھی نہیں کیا انہوں نے کہ قومی اداروں کے خلاف بولنے والی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت نے کبھی کلبھوشن یادیو، این ڈی ایس، سی آئی اے اور را کے خلاف ایک لفظ زبان سے نہیں نکالا مسلم لیگی کہلوانے کے دعویدار پاکستانی ہو کر بھارت کی مذمت کی بجائے پاکستان میں بی جے پی کا کردار ادا کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس کلچر ہی نہیں ہے یہاں کوئی شخص ٹیکس دینے کے لئے
تیارنہیں ہے اگر کاروباری برادری شفاف کاروبار کرتی ہے تو50لاکھ سے زائد ٹرانزکشن پر قومی سناختی کارڈ دینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے انہوں نے بجٹ کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے پیچھے بڑی سیاست ہو رہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اآج عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں کڑے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے فوج اور اعلی عدلیہ سمیت تمام اداروں نے اپنے اندر خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا جس کی واضح مثال حال ہی میں ایک جرنیل اور
بریگیڈیئر کا کورٹ مارشل اور جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ہے جبکہ ہم نے خود بھی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن پر تحقیقات کا آگاز کر دیا ہے اور آئندہ 2ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ نیب، ایف آئی اے اور سپریم کورٹ اس پر پہلے ہی تحقیقات کر رہے ہیں انہوں نے سال2006میں جب نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا توپی سی ون کے تحت اس کا تخمینہ38ارب روپے تھا
جو اس کی تکمیل کے وقت 105ارب روپے تک پہنچ چکا تھا اس کے باوجود بہت سی کمپنیوں نے ابھی کلیم داخل کر رکھے ہیں اگر ان کی ادائیگی کر دی جائے تو یہ لاگت125ارب روپے تک پہنچ جاتی ہے انہوں نے موجودہ کابینہ میں شامل وزرا اور حکومتی جماعت کے عہدیداروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر کرپشن کا کوئی بھی الزام موجودہ دور کا نہیں یہ سب پرانے الزامات ہیں انہوں نے کہا میری ذاتی خواہش ہے کہ احتساب کا عمل1985سے شروع کیا جائے جب سے چور ڈاکو اقتدار میں آنا شروع ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی سیاسی کا محور و مرکز سیاسی انتقام،ہے ان میں نہ قومی غیرت ہے نہ ملک و قوم سے ہمدردی ہے قومی ایئر لائن میں پروازوں میں تاخیر، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مالزمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروازوں میں تاخیر مومول کا حصہ ہے اور دیگر مسائل کے حوالے سے ابھی تک مجھے کسی کی کوئی شکائیت موصول نہیں ہوئی انڈر ٹرائل یاانڈر ٹرائل سیاسی شخصیات کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے قانون کے ترمیم پر انہوں نے کہا کہ قومی مجرموں کے لئے کبھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ یہ لوگ پارلیمنٹ کے فلور پر آکر عدلیہ اور حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں حال ہی میں 3نیوزچینلوں پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب پروڈکشن آرڈرز میں ہی ترمیم کرنے جارہے ہیں تو پھر ایسے لوگوں کو میڈیا پر بلیک میلنگ کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے اس ضمن میں میڈیا خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔