لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مو لانا فضل الرحمن کیخلا ف تحقیقا ت کی منظوری کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں نیب بلاتفر یق سب کا احتساب کرے حکومت نیب کے سا تھ ہے مو لانا فضل الرحمن کے گر د لو گو ں کو بھی احتسا ب کے دائرے میں لایا جا ئے جومو لانا فضل الرحمن کیلئے مہرے کا کر داراداکر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کار کنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سیا سی لیڈروں کی گر فتاری کا جو سلسلہ چل رہا ہے لگتا ایسا ہی ہے کہ
اس سا ل ساری اپوز یشن بکرا عید کی نماز مو لانا فضل الرحمن کے پیچھے جیل میں پڑھے گی۔ جن لو گو ں نے بھی ملک اور قوم کی دو لت کو لو ٹا ہے وہ کسی رعا یت کے مستحق نہیں پاکستان کی تار یخ میں پہلی بار حقیقی معنو ں میں چورو ں اور لٹیرو ں کااحتسا ب ہو رہاہے انہو ں نے کہا کہ ن لیگ‘ پیپلز پار ٹی ہو یا کو ئی اور سیا سی یا مذہبی جماعت کو ئی بھی احتسا ب سے بالا تر نہیں کڑا احتسا ب پور ی قوم کی آواز ہیں ملکی خزانہ لو ٹنے والے جس بند گلی میں پھنس چکے ہیں وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہے جمہوری حکومت کے خلا ف ساز شیں کرنے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔