جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

باس کے تلخ رویئے سے ملازمین کو کونسا موذی مرض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،تحقیق میں ماہرین کے حیران کن انکشافات

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے باس کا تلخ رویہ آپ کو دل کے عارضے میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔’انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹ ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ’ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی نوکری جس کو ہم کرنا پسند نہیں کرتے اور جہاں آپ کو اپنے مینیجر باس پر بھروسہ نہیں یا پھر آپ کے باس کا رویہ تلخ ہے تو یہ آپ کو دل کے عارضے میں مبتلا کرسکتا ہے۔محققین نے 4 لاکھ ملازمین کو اس تحقیق میں شامل کیا جن میں وہ لوگ شامل تھے جنہیں اپنے مینیجر پر بھروسہ نہیں تھا وہ ان کے رویے سے

بھی مطمئن نہیں تھے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے ملازمین میں ذیابیطس، موٹاپا، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادات پائی گئیں۔تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر مینیجر یا باس ملازمین کی عزت نہیں کرتا اور ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتا تو ایسے ملازمین جلد ہی جان لیوا بیماری دل کے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ ہے۔ایسے مینیجرز کی وجہ سے ملازمین دباؤ کی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، اور دل کے عارضے کا سبب بنتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…