ٹوکیو(آن لائن)کرپٹو کرنسی ایکسچینج بٹ پوائنٹ جاپان سے تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے لاپتہ ہو گئے ہیں۔اس بات کا اعلان بٹ پوائنٹ کی منتظم کمپنی نے گزشتہ روز کیا۔کمپنی کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک لین دین معطل کر دیا گیا ہے، ان کو شبہ ہے کہ ایکسچینج کو ہیک کر لیا گیا تھا۔
سسٹم میں نقص پیدا ہونے کے باعث شبہات نے جنم لیا ہے، بیشتر لاپتہ اثاثے صارفین کی ملکیت تھے۔بٹ پوائنٹ میں بٹ کوائن اور رِپل سمیت پانچ مختلف کرپٹو کرنسیوں کا لین دین کیا جاتا ہے۔ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں منتظم کمپنی ری مکس پوائنٹ کے حصص کی قمیت 80 ین ( 18.6 فیصد) کم ہوئی ہے جو روزانہ زیادہ سے زیادہ کمی کی طے شدہ حد ہے۔