اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہا ہے کہ جج صاحب مظلوم تھے اور ان پر دباؤتھا، اب ان کی حیثیت ایک ملزم کی بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ احتساب عدالت میں تو کوئی داخل نہیں ہوسکتا تھا اور جج اسلام آباد ہائیکورٹ کو جوابدہ تھے تو پھر یہ کیسے ہوسکتاہے کہ جج صاحب کو رشوت کی آفر ہوئی ہو اور ان کی جانب سے
بتایا نہ گیا ہو؟انہوں نے کہا کہ یہ چارج شیٹ خود جج صاحب کے اپنے خلاف ہے اور اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جج صاحب کی جانب سے جو فیصلے کئے گئے ہیں، وہ متنازعہ ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب مظلوم تھے اور ان پر دباؤتھا، اب ان کی حیثیت ایک ملزم کی بھی ہے اور یقینا ایک انسان کے طور پر ان کا ضمیر اس فیصلے پر مطمئن نہیں تھا جو جج صاحب کی جانب سے دیا گیا۔