اسلام آبا(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے،مزدوراورتنخواہ دارطبقے کیلئے
یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے،ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤسنگ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی، یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا کا بیڑا اٹھائے ۔