اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے ٹیکسٹائل کے شعبے کی طلب کو پورا کیا جا سکے جبکہ رواں سال مئی میں خام کپاس کی برآمد میں اپریل کے مقابلے میں 88.25 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے
اعداد وشمار کے مطابق رواں سال اپریل میں خام کپاس کی برآمد کا حجم 40کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ مئی میں 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی۔ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو قرضے کی فراہمی کیساتھ ساتھ کپاس کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔