اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور چین ”آئرن برادرز“ ہیں .چین اقتصادی راہداری منصوبہ ”ایک بیلٹ ایک روڈ منصوبہ “ کا بنیادی پراجیکٹ ہے .دونوں ممالک کو یکساں فائدہ ہوگا وہ بدھ کوپاک چین تھینک ٹینک برائے پاک چین اقتصادی راہداری ریسرچ وڈیویلپمنٹ انٹرنیشنل (آر ڈی آئی )کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جنہوں ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں سابق وزیرمنصوبہ بندی وشریک چیئرپرسن پاک چین جائنٹ تھینک ٹینک آن سی پی ای سی ڈاکٹر بلگے ژو، میئر کرامے سٹی ہانگ یان ژانگ، پروفیسر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹریٹجی یز ہووانگ، ڈائریکٹر خارجہ امور کرامے سٹی ژی کیانگ زانگ، ریڈ کراس سوسائٹی کے کیانگ جن چن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ژی فی لی، وائی ای ایم اے گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چن گین سمیت دیگرشامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی، سینیٹر مشاہد حسین سید اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے آر ڈی آئی کے قیام کا خیر مقدم کیا جس میں چین کے معروف سکالر، اہم شخصیات اور سنکیانگ کے چوٹی کے تاجر شامل ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین کے صدر کے شی چن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ”ایک بیلٹ ایک روڈ منصوبہ “ کا بنیادی پراجیکٹ ہے جس سے دونوں ملکوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔ چین کے صدر کی موجودگی میں 50 سے زائد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جو پاکستان اور چین کے مضبوط تر تعلقات کیلئے تاریخی مواقع فراہم کریںگے۔ وزیراعظم نے یانگ ژی دریا میں بحری جہاز کے اندوہناک سانحہ پر چینی قیادت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وفد نے پاک چین اقتصادی راہداری پر کل جماعتی کانفرنس میں تاریخی اتفاق رائے پر وزیراعظم اور حکومت کو مبارک باد دی جس کے نتیجے میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی نگرانی اورمنصوبے کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ وفدنے وزیراعظم کو بتایا کہ آر ڈی آئی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے ۔ یہ ایک ون ونڈو آپریشن ہوگا جہاں پر تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی حکام ہر سال سنکیانگ میں کرامے شہر میں سی پی ای سی فورم کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو کرامے کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ خصوصی اقتصادی زون کو دیکھ سکیں۔ وفد نے مائی پروری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین کے نیم خود مختار مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ کے چوٹی کے چینی لیڈر ژانگ چن زیان کی جانب سے نیک تمنائیں وزیراعظم تک پہنچائیں۔
”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے“،وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی مزید تفصیلات سے آگاہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































