جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کے باعث آئی ایم ایف پروگرام معطلی کا خطرہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوسکتا ہے۔کراچی میں اسٹاک مارکیٹ اور معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق حکومت سے بات چیت جاری ہے، ایف اے ٹی ایف کے

رکن ملکوں سے مدد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔رضا باقر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بچت اور اخراجات میں بڑا خلا پیدا ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو صفر نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات بڑھنے اور ٹیکسوں میں کمی سے قرضوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی میں کمی سے مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا موازنہ مصر سے نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتا ہے، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کی قوت خرید بحال ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…