اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہلدی اور دودھ ہمارے جسم کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور اس بات کے بارے میں لوگ وقتاً فوقتاًبتاتے رہتے ہیں لیکن اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس درست طریقے سے مکس کیاجائے ورنہ اس کا وہ فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا جو اس کا خاصہ ہے۔آئیے آپ کو اسے ٹھیک طریقے سے مکس کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ 1۔ایک انچ لمبی ہلدی کی سٹس لیں۔یاد رکھیں کہ پسی ہوئی ہلدی زیادہ فائدہ مند اس لئے
نہیں ہوتی کہ پیستے ہوئے اسے بلند درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے جس کیوجہ سے اس کی افادیت کم ہوجاتی ہے جبکہ ملاوٹ کرنے والے پائوڈر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ 2۔تھوڑی سی کالی مرچ بھی پیس لیں۔سفید والی زیادہ بہتر ہے۔ 3۔ایک کپ دودھ اور ایک کپ پانی کو مکس کریں اور تمام اجزائ کو اس میں 20منٹ تک ابال لیں۔ 4۔اس کے بعد جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔اگر گلے میں درد ہوتو اس میں آدھا چمچ گھی ملا لیں اور نوش فرمائیں۔