اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امپورٹرز ریٹیل پرائس پر سیلز ٹیکس دینے سے انکاری

datetime 8  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی)درآمد شدہ اشیاء پر ریٹیل پرائس پر سیلز ٹیکس کی وصولیوں کے فیصلے سے ملک میں درآمد ہونے والے آٹوپارٹس، اشیائے خورونوش، روزمرہ استعمال کی اشیا ء، ہوم اپلائینسز سمیت دیگر اشیاء کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس رک گئی ہے۔ایف بی آرنے اپنے بجٹ میں کیے گئے اقدامات کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر درآمد ہونیوالی اشیا کی امپورٹ پرائس کے بجائے ریٹیل پرائس کی بنیادپر سیلزٹیکس

اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ نے پاکستان کسٹمز کے تمام کلکٹریٹس کوباضابطہ خطوط بھی ارسال کردیے۔ ذرائع نے بتایاکہ 30جون2019 تک ملک میں تجارتی بنیادوں پر درآمد ہونیوالے آٹوپارٹس روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ویلیوایسسمنٹ اس کی درآمدی قیمت کے تناسب سے کی جاتی تھی لیکن ایف بی آر نے سیلزٹیکس ایکٹ مجریہ 1990 کے تھرڈ شیڈول میں ان اشیاء کو شامل کرکے ان کی مقامی ریٹیل قیمت کے تناسب سے17فیصد سیلزٹیکس درآمدی سطح پر ہی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے اس بجٹری اقدام سے آٹوپارٹس سمیت دیگر فنش گڈز کے امپورٹرز اور کسٹم حکام کے درمیان تنازعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تجارتی بنیادوں پر درآمد ہونے والے سیکڑوں کنسائنمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے کنسائنمنٹس بندرگاہوں پررک گئے ہیں جبکہ کچھ درآمدکنندگان نے درآمدی اشیا کی لاگت میں نمایاں اضافے اور خوردہ سطح پر بڑھی ہوئی قیمتوں پر اشیاء فروخت نہ ہونے کے خدشات کے باعث اپنے کنسائنمنٹس ری ایکسپورٹ کردیے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں درآمد ہونے والی تیار مصنوعات پر پاکستان پہنچنے سے قبل ریٹیل قیمت درج کرائی جانے کی ہدایت کی ہے جس سے کمرشل امپورٹرز شدید مشکلات کا شکارہوگئے ہیں اور انہوں نے ریٹیل قیمت پر سیلز ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔کمرشل امپورٹرز کے انکار کی وجہ سے سیکڑوں آٹو پارٹس، الیکٹرانکس آئٹمز، ہوم اپلائنسز، فوڈ آئٹمز سمیت دیگر تیار اشیاء کے کنٹینرزبندرگاہ پر پھنس گئے۔کمرشل امپورٹرز نے استفسارکیا ہے کہ بندر گاہ پر موجود سامان کی ریٹیل قیمت کا تعین کس طرح کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریٹیل قیمت میں ڈیوٹی، ٹرانسپورٹیشن، کمیشن اور دیگر اخراجات شامل ہوتے ہیں لہذا ریٹیل قیمت پرکنسائنمنٹس کی سیلزٹیکس ایسسمنٹ ناانصافی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…