منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میں خودکش کاربم دھماکہ،افغان انٹیلی جنس کے8 افسروں و اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک،140  زخمی،حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی

datetime 7  جولائی  2019 |

غزنی(این این آئی) جنوب مشرقی افغانستان کے شہرغزنی میں خودکش کاربم دھماکہ میں افغان انٹیلی جنس کے (8)افسروں و اہلکاروں اور(12) عام شہریوں سمیت (20) افراد ہلاک اور (35) بچوں سمیت (140) دیگر زخمی ہوگئے۔طالبان نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ابتدائی اطلاعات اور افغانستان کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے بارود سے بھری کار نے شہر کے وسط میں واقع افغان انٹیلی جنس کے دفتر نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس (NDS) کی عمارت میں داخل ہوکر خودکش بم کا زورداردھماکہ کیا جس کی زدمیں آکر افغان انٹیلی جنس کے(8) افسرواہلکار اور(12) عام شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میں ایک بچہ اور کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبائی ترجمان عارف نوری نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں (50) دیگر زخمی ہوگئے تاہم پبلک ہیلتھ کے صوبائی سربراہ ظاہرشاہ نیک مال کے مطابق ہسپتال میں (140)زخمی افراد لائے گئے ہیں جن میں انٹیلی جنس کے (10)اہلکاراور سکول کے(35) بچے شامل ہیں۔ظاہرشاہ نے ہلاکتوں میں مزیداضافہ کا خدشہ بھی ظاہرکیا ہے۔ادھر افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرکے کہا ہے کہ دھماکہ میں افغان انٹیلی جنس کے افسروں اور اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا ہے وہاں قریب ہی سکول بھی واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ دھماکہ میں سکول کے بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔غزنی شہر میں دودنوں کے اندر دوسرا دھماکہ ہے۔ جمعہ کے روز بھی شہر کے وسطی علاقے خاک غریباں کی مسجد محمدیہ میں بم دھماکہ ہواتھا جس میں دو شہری جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…