ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزارت خارجہ کا بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،پاکستان

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی وزرات خارجہ کا بےان پاکستان کے اندرونی معاملات مےں مداخلت ہے،کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے ،بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت وادی میں ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ ا کہ ہندوستان کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہوا ہے درحقیقت ہندوستان نے کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کے استحکام کے لیے مقبوضہ کشمیر میں 7لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ظلم اور جبر کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے اور بھارت نے اسلحے کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمےر بےن الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے بھارت کشمےر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہاہے ۔ مسئلہ کشمےر کے حل کے لئے آزاد اور غےر جاندارانہ استواب رائے کراےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت65 سال سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور وادی کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے،بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتا،،ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…