اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں باران رحمت ہوئی اور کہیں سورج آگ برستا رہا ، راولپنڈی ، اسلام آباد میںگزشتہ علی الصبح ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ، آئندہ چوبیس گھنٹے میں بادل برس سکتے ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم مختلف رنگ بدلتا نظر آیا ، وفاقی دار الحکومت میںبدھ کی علی الصبح ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ، جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں بادلوں نے سائبان تان رکھا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میںمزید بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہاجبکہ شہر میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھیہو ئی ۔ موسم قدرے بہتر رہے گا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ پشاور اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کراچی سمیت اندرون شہر بارش کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو سے شہر قائد اور اندرون سندھ بادل اپنا رنگ جما سکتے ہیں۔ دوسری طرف بلوچستان کے اکثر علا قے ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ، مزید بارش کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ















































