اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کے پیکیج سے معیشت میں بہتری اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی

datetime 5  جولائی  2019 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کے فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے پیکیج سے معیشت میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور سٹرکچرل ریفارمز کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ، مالیاتی خسارے اور افراط زر پر

قابو پانے میں مدد ملے گی اور ادائیگیوں کے دبائو میں کمی آئے گی۔ کاروباری برادری یقین رکھتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتصادی وژن کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور افراط زر میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو گزشتہ برس کے دوران برآمدات اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں کمی اور پبلک سیکٹر اداروں کی ابتر صورتحال کا سامنا رہا ہے لیکن ان چیلنجز پر حکومت اور نجی شعبے کے باہمی تعاون اور مذاکرات کے ذریعے قابو پایا جا جاسکتا ہے۔ میاں کاشف نے پڑوسی ممالک خاص طور پر افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں فرنیچر کی تجارت میں اضافہ کے لئے پی ایف سی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستانی فرنیچر کی برطانیہ، امریکہ، سری لنکا سمیت خلیجی ریاستوں میں بہت مانگ ہے اور فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے بھی دنیا بھر میں نئی منڈیوں کی تلاش کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے خطاطی کی کندہ کاری والے فرنیچر کی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہت زیادہ مانگ ہے جس کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تیاری ضروری ہے۔ دنیا بھر کے ممالک آپس میں آزادانہ تجارت کے معاہدے کر رہے ہیں اس لئے پاکستان کو بھی اس ضمن میں تیزی سے پیشرفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افراتفری پیدا کرنے کی بجائے حکومت کے مثبت اقدامات اور پالیسیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غیر یقینی صورتحال میں اقتصادی بحالی ممکن نہیں ہوگی بلکہ اس کے مزید برے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کا موجودہ حکومت پر اعتماد بحال ہو

رہا ہے اور وہ اقتصادی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے میڈیا کو کاروباری آسانیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے اقدامات کو اجاگر کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…