جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے، وزیراعظم کی منشیات حلال ہے،بلاول زر داری نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سدہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرنا مہنگا، جینا مہنگا اور خون سستا ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے؟73ء کے آئین پر آنچ نہیں آنے دینگے،عمران نیازی شفاف الیکشن سے ڈرتا ہے، الیکشن کمیشن جاگو، آپ کتنے الیکشن عمران کو جتواؤ گے؟رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے، وزیراعظم کی منشیات حلال ہے۔جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبودیا ہے، ٹیکسز کے سیلاب میں عوام کو بہادیا ہے،

قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، سلیکٹڈ یہ سب کچھ ختم کرنا چاہتا ہے، صدارتی نظام لانا چاہتا ہے،ون یونٹ نظام لانا چاہتا ہے۔بلاول نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں بندوق کے زور پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر کر دیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کھڑا کر دیا، مشرف اور ضیاء حکومت میں بھی فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں کھڑا کیا گیا، عمران نیازی شفاف الیکشن سے ڈرتا ہے، الیکشن کمیشن جاگو، آپ کتنے الیکشن عمران کو جتواؤ گے؟انہوں نے کہا کہ یہ پنشن میں اضافہ نہ کر کے بزرگوں کا معاشی قتل کررہے ہیں، چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کررہے ہیں، یہ تبدیلی یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بنا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب آدمی کیلئے جدوجہد کی ہے، جب تک جمہوری حقوق محفوظ نہیں ہوں گے معاشی حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔بلاول نے کہا کہ آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، جمہوری اور معاشی حقوق کا دفاع کریں گے، ملک بھر میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر رکھا گیا، میرے حلقہ کا آج بھی فارم 45 لاپتہ ہے، 2013 اور 2018 میں دہشت گردی عروج پرتھی پھر بھی فوج کو پولنگ اسٹیشن پر کھڑا نہیں کیا، یہ ہمارے ادارے ہیں، انہیں متنازع نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے پاس الیکشن کمیشن ہے یا سلیکشن کمیشن؟، سیکشن 144 پر اپوزیشن کے نمائندوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن اپنا آزاد کردار ادا کرو، یہ الیکشن ثابت کردے گا کہ ہمارا ہاں الیکشن کمیشن ہے یا سلیکشن کمیشن ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ کس قسم کی آزادی اور جمہوریت ہے کہ ہمارا میڈیا سنسرڈ ہے، سابق صدر کا انٹرویو نہیں چل سکتا، یہ کس قسم کی آزادی اور جمہوریت ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا دہرا نظام ہے، جھونپڑی حرام ہے، بنی گالا حلال ہے،

نواز شریف کی آف شور کمپنی حرام ہے، ایم کیو ایم کی فارن فنڈنگ حرام ہے لیکن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ حلال ہے، رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے، وزیراعظم کی منشیات حلال ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے دھاندلی کر کے بجٹ پاس کرایا ہے، قبائلی علاقے کے نمائندوں کو اجلاس میں آنے نہیں دیا گیا، یہ عوام دشمن بجٹ ہے، عوام دشمن بجٹ سے خون چوس رہے ہیں، سبزی مہنگی کردی، ڈیزل مہنگا کردیا، چینی مہنگی کردی، مہنگائی کی سونامی میں عوام کو ڈبو دیا ہے،

یہ عوام کو بے روزگاری کی دلدل میں دکھیل رہے ہیں، حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگادیا ہے، یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کے دور میں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلئے 500 فیصد اورتنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا، ہماری حکومت نے پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جبکہ انقلابی سی پیک منصوبہ شروع کیا، لیکن اب تبدیلی اور انصاف کے نام پرعوام کے سارے حقوق چھینے جارہے ہیں، نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر

سارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، آپ کے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پختونخوا اور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے،وانا میں گھی پلانٹ ہے تو ذوالفقار بھٹو کا بنایا ہوا ہے، باجوڑ میں پہلا کالج ذوالفقار بھٹو کا بنایا ہوا ہے، صدر زرداری نے این ایف سی اور پختونخوا کو شناخت دی اور تاریخ میں سب سے زیادہ پیسا خیبرپختونخوا اور فاٹا کو دیا،شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…