اسلام آباد (این این آئی)قومی بچت اسکیموں پر شرح سود میں اضافہ کردیا گیانوٹیفکیشن نیشنل سیونگ کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں صفر اعشاریہ 48 فیصد اضافہ،پنشنرز اور شہدا فیملی کے سرٹیفکیٹس پر منافع صفر اعشاریہ 48 فیصد اضافہ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر صفر اعشاریہ 54 فیصد اضافہ، ریگولر انکم
شرح منافع صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھادی،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع ایک اعشاریہ 33 فیصد بڑھا دی، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ کیلئے شرح منافع 14.76 فی صد کردی گئی،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 فیصد کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.90 فیصد کردی گئی ہے