کراچی(سی پی پی)غریب عوام کے لئے اب لنڈے کے کپڑوں کی خریداری بھی تقریبا ناممکن ہو گئی، نئے بجٹ میں پرانے کپڑوں پر 10 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔حکومت کا ایک اور کارنامہ، نئے کپڑے تو پہلے ہی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر تھے، اب پرانے کپڑوں پر بھی مزید ٹیکس لگا کر ان کو بھی مہنگا کر دیا گیا، لنڈے کے کپڑوں کے دام بڑھے تو غریب عوام چلا اٹھے۔تاجر کہتے ہیں پہلے ہی ڈالر کی
قیمت میں اضافے نے پریشان کر رکھا ہے، اب نئے ٹیکسوں کا نفاذ کاروبار تباہ کردے گا۔اس وقت لنڈے کے کپڑوں پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی، ودہولڈنگ ٹیکس 6 فیصد اور 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے، سونے پر سہاگا یہ کہ حکومت نے نئے بجٹ میں پرانے کپڑوں پر 10 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی بھی عائد کر دی۔ پرانے کپڑے ضرورت ہیں، لگژری آئٹم نہیں، غریب عوام نے حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔