ہری پور(آن لائن) تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے لاپتہ 21 افراد کے اہلخانہ کی امیدیں دم توڑنے لگیں، جمعرات کے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا ، آرمی جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک رہے ۔تفصیلات کے مطابق تربیلا جھیل میں پانی کا بہاؤ بہت زیاد ہے ،جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو آپریشن میں 11 افراد کو بچایا گیا جبکہ 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔