اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر چھمب سیکٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مذکورہ دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی اور واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔