جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں نمبروں کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی،تفصیلات جاری

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں نمبروں کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ گریڈ سسٹم شروع کرنے کا مقصد میٹرک، انٹر میڈیٹ کو او لیول اور اے لیول کے برابر لانا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ سسٹم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے او اوراے لیول کی طرز پر نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لئے نمبروں کی دوڑ کو ختم کر کے گریڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے مطابق اب طلبا کی کارکردگی نمبروں کی بجائے اے، بی، سی گریڈ کے تحت تصور کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے نظام کا مقصد اپنے امتحانی سسٹم کو انٹر نیشنل نظام کے مطابق چلانا ہے تاکہ اپنے میٹرک اور انٹر سسٹم کو عالمی معیار کے برابر لایا جاسکے اس اقدام سے 1100 میں سے 1080 نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ صرف گریڈ اے، بی، سی ہی حاصل کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کمیٹی نے پنجاب حکومت کو تجویز بھیجی تھی جس کی کابینہ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں نویں جماعت سے نمبر ختم کر کے گریڈنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رواں سال2019 کے نویں جماعت کے آنے والے رزلٹ(جس کے پیپر ہوچکے ہیں) میں گریڈنگ سسٹم کے تحت رزلٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے جبکہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں کا نتیجہ پرانے سسٹم کے تحت ہی جاری کیا جائے گا۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ابھی تک سمری منظوری کے بعد ہم تک نہیں پہنچی جیسے ہی موصول ہوگی ہم نویں جماعت سے گریڈنگ کا آغاز کر دیں گے جس کا مقصد انٹر نیشنل سسٹم کے ساتھ خود لائن اپ کرنا ہے تاکہ رٹا سسٹم اور سکور کارڈ کی دوڑ ختم ہوسکے۔ پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں نمبروں کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ گریڈ سسٹم شروع کرنے کا مقصد میٹرک، انٹر میڈیٹ کو او لیول اور اے لیول کے برابر لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…