کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں 3 روز کے دوران کانگو وائرس کے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں گزشتہ دنوں کانگو وائرس کے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، تینوں مریضوں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی کا کہنا تھا کہ اپریل سے اب تک اسپتال میں کانگو وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 15
مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال کیمطابق اسپتال میں رپورٹ ہونے والے کانگو وائرس کیبیشتر مریضوں کا تعلق افغانستان سے ہے، ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ مکمل طور پر فعال ہے، وسائل کی کمی کے باوجود ڈاکٹرز اور عملہ بھرپور طریقے سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کانگو وائرس کیٹیسٹ کی سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی، اس وقت وائرس کیتجزیہ کے لئے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوانا پڑتے ہیں۔