جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سندھ کے سینئروزیرسید ناصر حسین شاہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے خوف کے باعث استعفیٰ لیا،وہ خفیہ طورپر کیا کررہے تھے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئروزیرسید ناصر حسین شاہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے خوف کے باعث استعفیٰ لیا، ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ سے گورنر سندھ اور علی گوہر مہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے ایک روز قبل اچانک اپنی 5 وزارتوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو اپنا استعفی ارسال کیا تھا البتہ اب کہانی کا نیا موڑ سامنے آگیاہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناصر حسین شاہ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہوئے بلکہ ان سے پی پی قیادت نے استعفی لیا کیونکہ ان کے گورنر سندھ، علی گوہر مہر اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہیں جس کی وجہ سے پی پی قیادت کو شدید تحفظات تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے اعلی قیادت کی ہدایت پر ناصر حسین کو وزیراعلی ہاؤس طلب کر کے زبردستی پانچ وزارتوں سے استعفیٰ لیا گیا۔یہ بھی اطلاع سامنے آئی کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر مہر اور ناصر حسین شاہ کے آپس میں دیرینہ تعلقات اور مراسم ہیں، چونکہ گھوٹکی میں علی گوہر پی پی امیدوار کے مخالف مہم چلا رہے تھے اس لیے قیادت کو شبہ تھا کہ ناصر حسین شاہ بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کریں گے یا پھر اس کے لیے مہم نہیں چلائیں گے۔ناصر حسین کے اچانک استعفے کی وجہ سے پی پی کے سینئر رہنما بھی لاعلم تھے جبکہ وزیر اعلی نے ابھی تک انہیں وزارت سے ہٹانے کی بھی کوئی مضبوط وجہ بیان نہیں کی۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں وزارتِ اعلی کے متبادل سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔  سندھ کے سینئروزیرسید ناصر حسین شاہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے خوف کے باعث استعفیٰ لیا، ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ سے گورنر سندھ اور علی گوہر مہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…