لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل اہلکاروں نے کھانا اور ادویات واپس بھجوا دی ہیں۔ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ جیل اہلکاورں کے نام تو نہیں بتا سکتی مگر اطلاع ملی ہے کہ رانا ثنا اللہ کا سانس اکھڑ رہا ہے۔رانا ثنااللہ کو جس بیرک میں بند کیا گیا ہے وہاں پنکھا بھی نہیں ہے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کی
مرکزی نائب صدر مریم نواز نے منشیات برآمد گی کے الزام میں گرفتار ہونے والے پارٹی رہنما رانا ثنااللہ کی اہلیہ کو ٹیلی فون کر کے انہیں مکمل تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کو میری جہاں ضرورت ہو میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی اہلیہ کے حوصلے بلند تھے اور انہوں نے ان حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرنے کا اعادہ کیا۔