جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین کے معاملے پر اجلاس،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے بعض اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں رانا محمد اقبال، ملک ندیم کامران،سمیع اللہ خان،ملک محمد احمد خان، عطا اللہ تارڑ، چوہدری اقبال گجرسمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کرنے والے ارکان کو علیحدہ علیحدہ بلا کر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی بنانے اورپنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں ہر رکن صوبائی اسمبلی کی لازمی اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔عدم حاضری پر رکن پنجاب اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے شو کاز بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان کے معاملے پر ڈسپلنری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔کمیٹی ان ارکان کی قسمت کا فیصلہ آئندہ تین روز میں کرے گی۔جن ارکان کے نام دیئے گئے ان کی سے اکثر ان اجلاس میں شامل تھے۔ پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے بعض اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…