جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کے سینٹ کا چیئرمین بننے کی خبریں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زرداری صاحب جو بات کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں،میرا خیال نہیں کہ زرداری صاحب سینٹ کے چیئر مین بنیں گے وہ صدر پاکستان بھی رہ چکے ہیں اور زرداری صاحب جسے چاہیں اسے سینٹ چیئر مین بنا سکتے ہیں،موجودہ چیئر مین صادق سنجرانی کو بھی زرداری صاحب نے ہی چیئر مین بنوایا تھا۔وہ اتوارکوتعلقہ سہون کی یو سی بوبک میں پی پی پی کے کارکن رئیس بنگل خان بوزدار کے انتقال پر انکے ورثاسے

تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت اور اسپیکر کے کردار کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو سنے بغیر ہی بجٹ زبردستی منظور کروایا گیا ہے اس میں لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے تجاویز دیں مگر وفاق نے نہیں سنیں اور کہا کہ ہم وفاق کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برے طریقے سے ناکام ہو چکی ہے اس ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے ہر طبقے کے لوگ چاہے وہ بزنس مین، کسان، غریب و امیر ہو یا مزدور ہو یا کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو ہر ایک یہ کہہ رہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور جو حکومت چلا رہے ہیں انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں نواز لیگ سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے میمبران کو لالچ دے کر یا ان کو حراساں کر کے وفاداریاں تبدیل کی جا رہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو 665ارب روپے اس سال دینے تھے جس میں سے 505ارب روپے ملے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خود جائزہ لیا ہے اور فصلوں کا اتنا نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت سندھ اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈویزن وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اور

ذوالفقار علی بھٹو نے پلانٹ پروٹیکشن ڈویزن قائم کیا تھا اور اس وقت 17جہاز خریدے گئے تھے جبکہ اس وقت صرف 7جہاز موجود ہیں جن میں سے صرف ایک جہاز فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جہاز وفاق نے بھیجا تھا وہ بھی پہنچ کر خراب ہو گیا۔ اس موقع پر پی پی پی رہنما سید محمد شاہ،پی پی پی ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، پی پی پی تعلقہ صدر امان اللہ شاہانی، محمد سلیم باجاری سمیت پی پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عبد الحمید بلیدی سے انکے چچا زات بھائی اور مخدوم ضمیر سے انکی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…