لاہور(این این آئی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے عدنان جاوید انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج پیر صبح 7بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں پڑھائیں گے۔ عدنان جاوید کے انتقال کے سوگ میں منہاج القرآن کا مرکزی
سیکرٹریٹ اور ملحقہ دفاتر تین روز تک بند رہیں گے۔ عدنان جاوید منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے عدنان جاویدکے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم دیانتدار، ایماندار، خوش اخلاق، مشن کا ایک عظیم سپوت تھا۔