اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوٹ مار کے راستے بند، حکومت نے بین الاقوامی کمپنی ”ہواوے“کے ا شتراک سے تمام ”درباروں“پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ ”نذرانہ بکسوں“کا اجراء کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں اصلاحتی عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف و مذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدرات عوامی جمہوریہ چین کی مشہور بین ا لا قوامی کمپنی ہوواوے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن آ فتاب احمد،ڈائریکٹر پرو جیکٹ،حامد مسعود وڑائچ کے علاوہ-

ہوواوے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گھاو و اور مینجر فواد الحق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی۔تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا۔تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا۔مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے۔ یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مذیدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیاہے۔انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،

جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل ” سہولت ڈیسک” بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تما م ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…