لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق رکن اسمبلی نے کہا کہ (ن) لیگ کے منشور میں کہالکھاہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کر سکتے،عمران خان نے ملاقات میں مجھے نہیں کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے خود رابطہ کیا۔(ن) لیگ کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی ہوں اوراپنے علاقائی مسائل پر بات
چیت کرنا میرا حق ہے۔اگر اپنے لوگوں کے مسائل کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے نہیں ملوں گا تو کس سے ملوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب اور ملتان کے 10سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے۔عمران خان نے علاقے کے چند شرپسندوں سے نمٹنے اور دیگر مسائل کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے میری عوامی خدمت پر تعریف بھی کی۔