اسلام آباد (این این آئی)ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 39 ہزار سے زائد افراد نے اب تک اثاثے ظاہر کر دیئے۔ ایف بی آر کے مطابق مزید 35 ہزار سے زیادہ افراد درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، اسکیم کے تحت اب تک 35 سے 40 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق سکیم کے آخری دنوں میں درخواستیں جمع
کرانے کے رجحان میں تیزی آئی۔ ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سکیم کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر اور مجاز بنک برانچز رات بارہ بجے تک کھلے رہیں۔رات بارہ بجے تک ٹیکس گوشوارے اور اثاثے ظاہر کرنے والی سکیم کیلئے درخواستیں دی جا سکتی ہے۔ے