لاہور( این این آئی )پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کیلئے 500 پراناایک اورگوردوارہ کھول دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور، گوردوارہ رام داس چونامنڈی ، گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور، گوردوارہ سچاسودافاروق آباد، گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اورموجود گوروداروں سمیت گوردوارہ سچاسودافاروق آباد کی یاتراکی اجازت ہے تاہم اب سکھ یاتری سیالکوٹ
میں گوردوارہ بابے دی بیری کا بھی دورہ کرسکیں گے۔پاکستان میں بسنے والے سکھوں سمیت یورپ ، کینیڈا اورامریکہ سے آنیوالے یاتریوں کو پہلے ہی گوردوارہ بابے دی بیری کے دورے اوریہاں مذہبی رسومات اداکرنے کی اجازت ہے تاہم بھارتی شہری یہاں نہیں جاسکتے تھے ۔تاہم گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے بھارتی سکھوں کی درخواست پرمتروکہ وقف املاک بورڈکو ہدایت کی ہے کہ اس گوردوارے کو بھارتی سکھ یاتریوں کے شیڈول میں شامل کیاجائے۔