اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس بلوں پر ون سلیب بینیفٹ کی منظوری دیدی گئی ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 50مکعب میٹر گیس استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 121روپے دی فی مکعب میٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ سو مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 66فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 200مکعب میٹر گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے فی مکعب میٹر گیس کی قیمت میں 61.7فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 300مکعب میٹر گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فی مکعب میٹر قیمت میں 123.63فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہاگیاکہ ماہانہ 400مکعب میٹر گیس کے استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے فی مکعب میٹرگیس 6.4فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چار سو مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 1460روپے فی یونٹ پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلک گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 780روپے فی مکعب میٹر برقرار رکھی گئی ہے،100مکعب میٹر ماہانہ گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کا بل 361روپے بڑھے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 200مکعب میٹر گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کا بل 1406 روپے بڑھے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 300مکعب میٹر ماہانہ گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کا بل 4406روپے اضافے کے ساتھ آئیگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 400مکعب میٹر ماہانہ گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کا بل 865روپے بڑھے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کھاد کیلئے گیس بطور فیڈ استعمال پر گیس کی قیمت میں 61فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق باقی تمام شعبوں بجلی کارخانوں ، جنرل انڈسٹری ، سی این جی، سیمنٹ سیکڑ کیلئے گیس کی قیمت 31فیصد بڑھائی گئی ہے۔