بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے خطرناک ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات چوری

datetime 29  جون‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن) پاکستانی ہیکرنے 2015 سے 2018 کے دوران بھارتی فوج اور حساس اداروں کے درجنوں کمپیوٹرز ہیک کرلیے تھے۔  بھارتی  میڈیا رپورٹ کے مطابق سیجل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں رپورٹ شائع کی گئی ہے  جس میں بتایا گیا کہ کس طرح ایک پاکستانی  ہیکر نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کو بے وقوف بنادیا۔

پاکستانی  آئی ٹی ماہر نے سیجل کپور کے نام سے فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا اور بھارتی فوجی افسران سے دوستیاں کرنی شروع کردیں۔ پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سیجل کپور کے نام سے تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹرز میں وائرس اور مال ویئرز داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرالیں جن میں بھارتی کے اعلیٰ ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھیں، جنہیں لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے انجینئر نشانت اگروال کو گرفتار کرلیا تھا۔ہیکر نے اس کام کے لیے دو سوفٹ ویئرز وہسپر اور گریوٹی ریٹ کو استعمال کیا اور پاکستان کی بجائے کسی اور ملک کے سرورز کے ذریعے یہ کام سرانجام دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ نامعلوم جاسوس 3 سال تک کامیابی سے جاسوسی کی کارروائیاں کرتا رہا اور اس نے دفاعی افواج اور تنظیموں کے 98 افسران کو نشانہ بنایا جن میں بھارتی فوج، فضائیہ، بحریہ، نیم فوجی فورسز اور پولیس شامل ہے۔انجینئر نشانت اگروال کی گرفتاری کے بعد جب تحقیقات کی گئیں تو سیجل کپور کے نام سے کام کرنے والے اس جاسوس کا انکشاف ہوا۔ تاہم وہ ان کی گرفت سے بہت دور کہیں موجود تھا اور بھارتی حکام سوائے سر پیٹنے کے کچھ نہ کرسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…