لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے بیرون ملک 44نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیز بھی بطور ٹریڈ آفیسرز تعینات ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تجارتی افسران کی بیرون ملک تعیناتی کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ٹریڈ آفیسرز کی اسامیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔امیدواروں کا تحریری امتحان انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن لے گا، بیرون ملک تحریری امتحان کے لیے سنٹرز بھی مختص کیے جائیں گے۔گریڈ 21کی اسامی پر ایک،
گریڈ20کی اسامی پر7ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 19 کی 26، گریڈ 18 کی اسامیوں پر 9 ٹریڈ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیز کے لیے پاکستانی شہری یا پاکستانی کے ساتھ دہری شہریت لازمی قرار دی گئی ہے، نئے ٹریڈ افسران کو بیرون ملک 3 سال کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ٹریڈ آفیسرز واشنگٹن، نیو یارک، شنگھائی، ہانگ کانگ، ریاض، سڈنی، لندن، روم، نیروبی، میڈرڈ، ٹورنٹو، ٹوکیو، تہران، کوالالمپور، جدہ،دبئی، جنیوا، کولمبو، مانچسٹر، جوہانسبرگ اورلاس اینجلس سمیت دیگرممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔