اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن میں فاروڈر بلاک سامنے آگیا ہے۔ پارٹی سے تعلق رکھنے 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انکی قیادت پراعتماد کا اظہار کردیا ہے جبکہ،ترجمان ن لیگ کہتی ہیں فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ووٹ نہ پڑتے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سترہ اور قومی اسمبلی کے نو ن لیگی اراکین نے جو اپنی قیادت کی پالیسیوں سے متفق نہیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔۔بنی گالہ میں ملاقات کے دوران منحرف اراکین نے عمران خان کی پالیسیوں کی حمایت کی جبکہ وزیراعظم نے ن لیگی اراکین کے موقف کا خیر مقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سینئر رہنما اس فاروڈ بلاک کی قیادت کر رہا ہے اور بجٹ سے پہلے سے یہ اراکین جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے۔۔ ملاقات میں جہانگیر ترین،علیم خان،نعیم الحق اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔وزیراعلٰی پنجاب کو وزیراعظم نے خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔ سترہ ایم پی ایز پہلے مرحلے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملے تھے اور گورنر نے وزیراعظم کے ایک معاون خصوصی سے لاہور میں ان کی ملاقات کروائی تھی۔ ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ فنڈز چاہیے نہ عہدہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں ایڈ جسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہیکہ ایسی خبریں تبصرے کے بھی قابل نہیں اگر فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ہمارے اتنے ووٹ نہ ہوتے تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر اس کی تردیڈ نہیں کی تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے منحرف اراکین کا تعلق جنوبی و وسطی پنجاب سے ہے۔