راولپنڈی(آن لائن)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے مدرسے میں معصوم بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کیمقدمہ میں نامزدقاری نور محمد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا ہے،ملزم کو تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کیاتھا سی پی او نے سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے
بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کافوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھاجس پر پولیس ڈھوک کشمیریاں میں واقع مسجد و مدرسہ پر چھاپہ مار کربچے پر تشدد کرنے والے معلم نور محمد کو گرفتار کیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔