لاہور(این این آئی)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے،بچی اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی واقعات کی روک تھام کیلئے مزید سخت قانون سازی پر عمل پیرا ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو ن لیگ کے رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل
کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کریں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے بچی اور اسکے والدین سے رابطہ کیا اور انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔