ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بچوں سے زیادتی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے اور پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔

وزیراعلیٰ نے بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سخت نوٹس لیا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ بچوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کسی بھی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں، لہٰذا ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔   سردار عثمان بزدار نے صوبے میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے اور پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…