اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود آصف زر داری اور خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر، چوروں کو بلاؤ،  فالودے والے،ٹی ٹی والے پاپڑ والوں کو حاضر کروکے نعرے،بات بڑھ گئی

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئر پرسن آف پینل منزہ  حسن نے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود آصف علی زر داری اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا  جبکہ حکومتی ارکان نے چوروں کو بلاؤ، چوروں کو لٹکاؤ، فالودے والے،ٹی ٹی والے پاپڑ والوں کو حاضر کروکے نعرے لگائے،اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، صدر نشین نے شازیہ مری کو جھڑ ک دیا،

خورشید شاہ اور سعد رفیق کو بولنے کاموقع نہ دینے پر اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ہفتہ کو کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو تو صدر نشین منزہ حسن نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے کی نشاندھی کرتا ہے۔چیئرمین آف پینل منزہ حسن نے پروڈکشن آرزدرز جاری ہونے کے باوجود آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کو ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نفیسہ شاہ پروڈکشن آرزدرز والے ارکان کو ایوان میں لائیں  اس دور ان نفیسہ شاہ نے بغیر مائیک کورم کی نشاندہی کردی۔ چیئر مین آف پینل نے کہاکہ بغیر مائیک نشاندہی نہیں ہوتی اجلاس جاری رکھیں۔اجلاس کے دور ان حکومتی بینچز سے چوروں کو بلاؤ،چوروں کو لٹکاؤ کے نعرے لگائے گئے،فالودے والے،ٹی ٹی والے پاپڑ والوں کو حاضر کرو۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ایوان میں پہنچے اور بولنے کی کوشش کی تاہم چیرمین آف پینل منزہ حسن نے مائیک نہ دیا۔ منزہ حسن نے کہاکہ دوسرے پروڈکشن آرڈر والے کو بھی ایوان میں بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق صاحب آپ آگئے ہیں ایوان بیٹھ جائیں۔ اجلاس کے دور ان خورشید شاہ کو بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج  کیا اپوزیشن ارکان شور شرابے پر حکومتی ارکان کا جوابی شور شرابا  اس دور ان اسپیکر نے شازیہ مری کو جھڑک دیا  جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…