راولپنڈی(آن لائن) سٹی پولیس افسر کیپٹن (ر) محمد فیصل راناکی ہدائیت پر تھانہ صادق آباد پولیس نے جامع مسجد سیدالمرسلین و مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں میں بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مدرسے کا معلم سبق یاد نہ ہونے پر پاؤں سے
رسی باندھ کرکم سن بچے کو مدرسے کی بائی منزل سے نیچے الٹا لٹکا رہا تھا جبکہ بے بسی،خوف اور تکلیف کے عالم میں چیخ و پکار کر رہا تھا جس پرسی پی اونے سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔
ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی کی مسجدکاتعلیمی منظر
علم سکھانےکےنام پرتشدد
جانےکیوں جاہل ماں باپ اپنی پھول سی اولادایسےدرندوں کےحوالےکرآتےہیں جہاں انہیں جسمانی ذہنی & تشددکانشانہ بنایاجاتاہے
پلیزاپنےبچوں کوایسےوحشی درندوں کےرحم وکرم پر نہ چھوڑیں۔۔ پلیز? pic.twitter.com/HZII9y5HAz— Sadaf Khan Nawaid (@sadafnawaid) June 27, 2019