کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے چیرمین سینٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائیگا جبکہ بی این پی مینگل کے چھ نکات کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت سامنے آگئی وزیراعظم عمران خان نے چالیس کے قریب لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالے سے خوشخبری سنادی ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا وفاقی حکومت کی حمایت کے بعد چیئرمین سینٹ کو ہٹانے میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ نہیں دے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی حق میں
نہیں ہے اس حوالے پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس کے بعد ہی باقاعدہ اعلان کیا جائیگا جبکہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بی این پی مینگل کے چھ نکات سے متعلق بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پہلے مرحلے میں چالیس کے قریب لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالے سے خوشخبری سنادی جبکہ دیگر نکات جس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات سے متعلق بھی پیشرفت آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے بی این پی مینگل کے چھ نکات پر عملدآمد شروع ہونے کے بعد بی این پی مینگل نے چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی بھی مخالفت کردی۔