اسلام آباد (این این آئی)آصف زرداری زیادہ وقت نیب کے قید کی بجائے پارلیمنٹ میں گذاریں گے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے پلان بنادیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی مزید تین قائمہ کمیٹیوں کا ممبر بھی بنادیا گیا،اب آصف علی زرداری چھ قائمہ کمیٹیوں کے ممبر ہونگے۔
صف زرداری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات۔ دفاعی پیداوار اور نجکاری کا ممبر بھی بنا دیا گیا۔دو دن قبل سابق صدر قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار،ٹیکسٹائل اور آبی وسائل کے ممبر بھی بنادیئے گئے تھے۔قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں صف علی زرداری پروڈکشن آ رڈرز پر شرکت کرسکیں گے۔قواعد کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمنوں کو بھی پروذکشن آرڈرز جاری کرنے کا اختیار ہے۔آصف زرداری کو جن چھ کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے ان تمام کمیٹیوں کے چیئرمنوں کا تعلق اہوزیشن سے ہی ہے۔آصف علی زرداری کو جن چھ کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے ان میں سے چار کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔آصف زرداری کو جن کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے ان میں سے باقی دو کمیٹیوں کے چیئرمنوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔،کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے نوید قمر ہیں۔آبی وسائل کی کمیٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور ہیں۔ صنعت و پیداوار کی کمیٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساجد طوری ہیں،نجکاری کمیٹی کے چیئرمین مخدوم مصطفی محمود ہیں،اطلاعات و نشریات کی کمیٹی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف ہیں۔دفاعی پیداوار کی کمیٹی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے افتخار نذیر ہیں۔آصف زرداری کو ان کمیٹیوں میں شامل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے اپنے چھ ارکان کی ممبرشپ واپس لی ہے۔