بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کے نوٹس لینے کے بعد پنجاب حکومت نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد پنجاب حکومت نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا، وزیراعلی پنجاب نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں

پر دستیابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے، مصنوعی مہنگائی کے ذ ریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…