اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اب اور آگے کیا کچھ ہوگا؟عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی،بڑی پیش گوئی

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال میں روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی اور عوام کی قوت خرید کم ہو گی، آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے قلیل مدت کے لئے معاشی مشکلات ہونگی۔

فچ ریٹنگز ایجنسی کی رپورٹ فچ ریٹنگز کے ذیلی ادارے فچ سلوشن نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج میں رہتے ہوئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے جن کے باعث معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوگی۔رپورٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، مالی سال2018-19میں معاشی ترقی کی شرح 4.4فیصد کے بجائے 3.2فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق چین پاک اقتصادی راہداری)سی پیک(کے تحت سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گااورآنے والے مہینوں میں درآمدات بڑھیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ جولائی 2018 کے بعد 14 فیصد گر چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ کا گرنا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی سے تاجر کم سرمایہ لگائیں گے۔ زیادہ ٹیکسوں کے بوجھ کے باعث روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہونے سے عوام کی قوت خرید کم ہو گی۔رپورٹ میں مالی سال 2019-20کے دوران اشیاء کی کھپت میں 5.3فیصد کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ افراط زر میں سالانہ 9.1فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات میں 6.2فیصد کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…