اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے جولائی میں امریکہ جانے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعظم جولائی کے آخری ہفتے میں امریکہ جائیں گے،وزیراعظم کی بائیس جولائی کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے،وزیراعظم 23جولائی کو اعلی امریکی عہدیداران سے ملیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیس جولائی سے پاکستان سے امریکہ کے لیے اڑان بھرنے کا امکان ہے،وزیراعظم عمران خان چوبیس جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ ہوگا جس میں پاک امریکہ دو طرفہ امور، افغان امن عمل، تجارت، معیشت، سمیت دیگر اہم امور زیرغور آئینگے۔