اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی پارٹی پوزیشن طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے چیمبر میں ہوا۔اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارٹی پوزیشن طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کو
پارٹی پوزیشن سے متعلق بریفنگ دی۔دریں اثناء سابق صدر آصف علی زر داری سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں چیئر مین سینٹ کی تبدیلی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور آیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقاتیں کیں۔سلیم مانڈوی والا، راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما ملاقات میں موجود تھے