کراچی (این این آئی)منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ترجمان کسٹم کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر نے اہم اقدامات کرتے ہوئے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کیا ہے۔ان قوانین کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔
نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگی۔کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجرا کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کانٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا۔