سپریم کورٹ نے رائل پام کلب سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد 

28  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائل پام گالف کنٹری کلب کو پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رائل پام گالف کنٹری کلب اراضی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رائل پام انتظامیہ کا معاہدہ کالعدم قرار دیدیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رائل پام کنٹری کلب کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی، پاکستان ریلوے رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے انجام دے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ 3 ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور اسی عرصے میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ کے کرم سے رائل پائم کیس کا فیصلہ آگیا۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کوسیلوٹ پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کھربوں کی زمین پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا جبکہ ریلوے کے خسارے کے مشکل ترین وقت میں یہ فیصلہ آگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے رائل پام گالف کلب اسکینڈل کیس سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائل پام گالف کنٹری کلب کو پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رائل پام گالف کنٹری کلب اراضی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…