ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

اگر آپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو گھبرائیں نہیں بلکہ اپنے کچن میں رکھی ہوئی یہ چیز استعمال کریں، طریقہ کار جان لیں

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لہسن ہر کچن میں استعمال ہونے والی عام جز ہے جو کہ پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا آجاتا ہے۔ ویسے تو یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بالوں کی نگہداشت کے لیے بھی بہترین ہے۔ ایسے افراد جو گنج پن یا بالوں کے گرنے سے پریشان ہے، لہسن اس سے بچاؤ کا موثر ٹوٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ عام طور پر گنج پن جسم میں کسی عدم توازن

یا کمی کا نتیجہ ہوتا ہے جبکہ لہسن بالوں کی قدرتی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔ لہسن کے 10 حیران کن فوائد انڈین جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن سر کے گنج پن کے شکار حصوں میں بالوں کی دوبارہ بحالی میں مدد دے سکتا ہے، اس میں موجود سلفر اور سیلینیم اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ درحقیقت یہ بالوں کو دوبارہ اگاتا ہی نہیں بلکہ باقی ماندہ بالوں کو مضبوط بھی بناتا ہے۔ لہسن کی جراثیم کش خصوصیات جراثیموں اور بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں جو کہ سر پر نقصان پہنچاتے ہیں جس سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے۔ اسی طرح لہسن وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کی صحت کے لیے بہترین جز ہے اور یہ بالوں کی نشوونما کو حرکت میں لانے کے لیے کولیگن کی پروڈکشن بھی بڑھاتا ہے۔ استعمال کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں۔ شہد اور لہسن پسے ہوئے لہسن اور شہد کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اس پیسٹ کو بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد سر کو دھولیں۔ ناریل کا تیل اور لہسن لہسن پیس کر گرم ناریل کے تیل میں مکس کریں۔ اس مکسچر سے سر پر مالش کریں اور 30 منٹ لگا چھوڑ دیں، جس کے بعد سر دھولیں۔ لہسن کو چھوئے بغیر چند سیکنڈوں میں چھیلنا ممکن لہسن اور ادرک ادرک اور لہسن کو پیس لیں اور آپس میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو کسی تیل جیسے زیتون یا ناریل کے تیل میں ملائیں اور کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر گرم کریں۔ جب اس کی سطح براؤن ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو اوپری تہہ کو نکال دیں اور باقی بچ جانے والے تیل سے سر پر 15 منٹ تک مالش کریں۔ اس کے بعد بالوں کو کسی کپڑے سے ڈھک لیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ مردوں کے بال گرنے کی 7 عام

وجوہات لہسن کا تیل کیسے بنائیں؟ کچھ مقدار میں لہسن کو زیتون یا ناریل کے تیل میں ڈال کر پیس لیں (وہ تیل لیں جو بالوں کے لیے موزوں محسوس کرتے ہوں)، اس کے بعد جار میں ڈال کر اسے کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر ایک ہفتے کے لیے رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد اسے استعمال کریں اور بالوں پر اس کے جادوئی اثرات سے دنگ رہ جائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…