ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے کونسا کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم کر دیا،وفاقی وزیر شیخ رشید سپریم کورٹ کے فیصلے پر بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ نے رائل پام کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کا فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے رائل پام انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا اور کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رائل پام کنٹری کلب کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی۔

پاکستان ریلوے رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے کرے، تین ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور تین ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رائل پام کلب کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا قوم سے وعدہ ہے ریلوے کی ایک ایک انچ زمین ظالموں سے چھڑائوں گا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تین ماہ میں انٹر نیشنل ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رائل پام کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اللہ تعالیٰ نے ریلوے پر بہت بڑا کرم کیا ہے ۔اربوں ، کھربوں کی اراضی کی اراضی جس پر قبضہ مافیا کئی سالوں سے بیٹھا ہوا تھا سپریم کورٹ نے اس کا فیصلہ سنایا ہے جس پر میں سپریم کورٹ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔سپریم کورٹ نے ریلوے کے بہت بڑے خسارے کے دور میں انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نہر کے برلب پر 150ایکڑ کا کلب ہے جس تین سینما گھر، مارکیز اور دیگر لا تعداد لا چیز ہیں اور سب سے بڑھ کر اس میں پاکستان کا سب سے زبردست گالف کلب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تین مہینے کے اندر اس کا انٹر نیشنل ٹینڈر کرنا ہے اور انشا اللہ قوم سے وعدہ ہے کہ پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے نکالوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نئے ماہ کے آغاز پر سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جس سے ہمار امسافر ٹرینوں کا ہدف پورا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں ، یہاں سابقہ ادوار میں ریلوے کے چہرے کو

نوچا گیا ہے ، ایک ایک ارب سے ناقص اور مہنگے مشینری خریدی گئی ، زمینیں پر لیز پر دی گئی ہیں ۔ قوم سے وعدہ ہے ریلوے کی ایک ایک انچ زمین ظالموں سے چھڑائوں گا اور پانچ سال میں ریلوے کو خسار ے سے باہر لائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری مائیں اوربیٹیاں میرے لئے دعائیں کرتی ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا کیس ہے جو میں نے خود لڑکر جیتا ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور پاکستان سپریم کورٹ کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…